دنیا

امریکا: پاکستانی نژاد صدف جعفر امریکی کاؤنٹی کی میئر منتخب

امریکا میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد خاتون کومیئر چن لیا گیا۔ صدف جعفر جنوبی ایشیا سےبھی امریکا میں میئر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔

باصلاحیت پاکستانی نژاد خاتون نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ صدف جعفر امریکی ریاست نیو جرسی کے مونٹگومری ٹاؤن شپ کمیٹی کی میئر بن گئیں۔ وہ امریکا میں مئیر بننے والی پہلی پاکستانی نژاد اورجنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں ۔

صدف جعفر نے کہا ہے کہ وہ ٹاؤن کے لیے بہتر خدمات پیش کریں گی،لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی اوران کے مسائل حل کریں گے۔

صدف جعفر اسکالر ہیں اور وہ پچھلے سال ڈیموکریٹک پارٹی کےٹکٹ پر کمیٹی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ وہ انسانی حقوق اور انصاف کی فراہمی کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close