Featuredدنیا

بھارت سے سینکڑوں روہنگیا مہاجرین فرار ہوکر بنگلہ دیش پہنچ گئے

نئی دہلی: بھارت میں پناہ لیے ہوئے درجنوں روہنگیا مسلمان مہاجرین راہِ فرار اختیار کرتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچنے لگے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی سرحد پر بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے ان مہاجرین کو فی الحال حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔ بھارت سے فرار ہونے والے روہنگیا مہاجرین کو ڈر ہے کہ انہیں بیدخل کر کے میانمار حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

سن 2018 کے دوران میانمار سے بھارت پہنچنے والے 230 روہنگیا مہاجرین کو بھارت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ یہ بھی اہم ہے کہ بھارت کے انتہا پسند ہندو گروپوں کا مطالبہ ہے کہ ان روہنگیا مہاجرین کو ایک ساتھ بیدخل کر کے میانمار حکومت کے حوالے کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close