دنیا

ٹرمپ کا میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر زور دیا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ پر راضی ہو جائیں۔دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کے مطالبے سے جو تنازع پیدا ہوا ہے اس کے نتیجے میں حکومت کے مختلف شعبوں کو گذشتہ 18 دنوں سے جزوی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے۔امریکی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مسئلہ 45 منٹ میں حل ہو سکتا ہے اور یہ کہ انھوں نے کام کو انجام تک پہنچانے کے لیے کانگریس کے رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی اس بات پر اصرار کیا کہ سرحد پر دیوار کی تعمیر ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور بہت جلدی یہ خود اپنی ادائیگی کرنے لگے گی۔تقریباً نو منٹ تک جاری رہنے والی تقریر میں امریکی صدر نے کہا کہ دیوار کی تعمیر ناگزیر ہے اور اس کی مدد سے ملک میں بڑھتے ہوئے بحران اور سکیورٹی خدشات کا خاتمہ ہو سکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close