دنیا

پیرالمپکس کے اختتام پر ایرانی سائیکلسٹ کو خراج تحسین

ایرانی پیرا سائیکلسٹ 48 سالہ بہمن گلبارنزاد کو سنیچر کے روز مردوں کی سی 5-4 روڈ ریس کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔

پیرالمپکس انٹرنیشنل کمیٹی کے صدر سر فلپ کریون نے ایرانی سائیکلسٹ کی موت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔

انھوں نے کہا ہے کہ سائیکلسٹ کی موت پیرالمپکس پت حاوی رہی۔

سر فلپ نے ریو کھیلوں کے انقعاد پر ریو کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فراخدلی اور گرم جوشی پر انھیں پیرالمپکس کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔

ایرانی پیرالمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’وہ ایک مثالی پیرالمپکس کھلاڑی تھے، جنھوں نے پیار اور توانائی کے ساتھ ایران کا نام پھیلانے کی کوشش کی اور ہم سب کو ان پر فخر ہے، اور آخر میں انھوں نے اس مقصد کے لیے اپنی جان دے دی۔‘

پیرالمپکس کی اختتامی تقریب برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوئی اور اس تقریب میں بہمن گلبارنزاد کی یاد میں ’چند لمحوں کے لیے خاموشی اختیاری کی گئی۔‘

اختتامی تقریب میں گلبارنزاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار کو ہی والی بال کے اختتامی مقابلوں میں ایران نے طلائی تمغہ جیتا تو پرچموں کو نصف سرنگوں کر دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی پیرالمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیرالمپکس کے منتظیمین کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والی اختتامی تقریب ’برازیل اور ریو ڈی جنیرو کے لیے ایک نیا موقع ہے۔‘

اس دوران پیرالمپکس مشعل کو بجھا دیا گیا اور 2020 کے کھیلوں کے میزبان ٹوکیو کو پرچم تھما دیا گیا۔

خیال رہے کہ پیرالپمکس مقابلوں کا آغاز 11 روز قبل رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا تھا۔

چین 107 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ 64 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ یوکرین 41 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close