Featuredدنیا

مشرق وسطیٰ کو لاحق خطرات کا سبب داعش بھی ہے اور ایران بھی، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا تہران میں ایرانی قیادت پر اپنا سفارتی اور تجارتی دباؤ دوگنا کر دینے کی کوششیں کر رہا ہے۔

پومپیو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کو لاحق خطرات کا سبب دہشت گرد تنظیم یا داعش بھی ہے اور ایران بھی۔ پومپیو کے مطابق شام سے امریکی فوجی انخلاء کے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں خطرات کا تدارک کرنے کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close