دنیا

شام کو عرب لیگ میں واپسی کے لئے کیا کرنا ہوگا، مصر نے بڑا اعلان کردیا

قاہرہ؛ مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ شام کی عرب لیگ تنظیم میں واپسی کیلیے عرب لیگ کی قرارداد کا انتظار کرنا ہوگا۔ شام کی عرب لیگ کی رکنیت کی بحالی کے لیے بہت سے اقدامات کرنا ہوں گے جس کے بعد ہی بیروت میں ہونے والی اقتصادی سربراہ کانفرنس میں شام کی شرکت ممکن ہوسکے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ میں اپنے مراکشی ہم منصب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ دمشق کو عرب لیگ میں واپسی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پرعمل درآمد کرنے کے ساتھ کئی اور اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔ سب سے اہم بات یہ کہ شام میں سیاسی عمل میں پیش رفت اور موجودہ خانہ جنگی کاخاتمہ دمشق کی عرب لیگ میں واپسی کی راہ ہموار کریگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close