دنیا

یورپ میں شدید سردی سے 21 افراد ہلاک

شدید سردی نےیورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جرمنی اور آسٹریا سمیت پورا یورپ خون جما دینے والی سردی کی زد میں ہے۔ برفباری کے بعد سردی سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوئے۔

یورپی ممالک میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ جرمنی کے جنوبی علاقوں میں برف باری کے بعد سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جمع ہے جس نے گاڑیوں،سڑکوں اور مکانات سب کو سفید چادر میں چھپا دیا ہے۔

شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،سو سے زائد پروازوں کی آمد ورفت متاثرہوئی جبکہ دفاتر اور اسکول بند ہیں۔

آسٹریا میں بھی برفباری کے بعد پھسلن کے سبب سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بندکردیاگیا۔

پولینڈ، ناروے چیک ری پبلک اور سلوواکیہ میں بھی شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close