دنیا

ترکی امریکا کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والا نہیں

انقرہ : تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پرشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا دفاعی نوعیت کے معاملات سے متعلق سوشل میڈیا یا ٹویٹر پربات نہیں کی جاتی۔

میولوت چاوش اوغلو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدراس طرح کے بیانات پہلے بھی کئی بار دے چکے ہیں، وہ اس سے ڈرنے والے نہیں۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ ترکی امریکا کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والا نہیں، امریکا نے پہلے بھی ترکی پراقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں، جو ناکام ہوگئی تھیں۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلے بھی ترکی پراقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں، جو ناکام ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جنوری کو ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہوگیا ہے اور اگر ترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکا ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کردے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو فضا سے نشانہ بنایا جائے اور انہوں نے 20 میل تک ایک سیف زون بنانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شام میں امریکا نے 2015 میں فوج بھیجی تھی، اس وقت کے صدر برارک اوباما کا کہنا تھا کہ وائے پی جی کے جنگجوؤں کو تربیت دینے کے لیے کچھ فوجی بھیجے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close