دنیا

دریا میں کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع باریسال کے مقام پر دریا میں ہونے والے حادثے میں متعدد افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی۔

ضلع کے پولیس چیف محمد اختر الزماں کے مطابق کشتی میں تقریبا 70 سے 80 کے درمیان افراد سوار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دریا سے 14 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مذکورہ کشتی کے ڈرائیور کی نشاندہی پر متاثرہ کشتی کو کھینچ کر کنارے پر لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت کشتی کو حادثہ پیش آیا اس وقت ایک اور کشتی اس کے قریب سے گزر رہی تھی جس نے لوگوں کو دریا سے نکالنے میں مدد فراہم کی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کشتی کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور مذکورہ کشتیوں کی خستہ حالی کے باعث ہر سال سیکٹروں لوگ ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بنگلہ دیش کے وسطی علاقے میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 69 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close