Featuredدنیا

یو اے ای اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکچ پر دستخط

دبئی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری مل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر اسی ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ معاہدے کے لیے گورنر سٹیٹ بینک دبئی میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ کہ سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close