Featuredدنیا

امریکا کا افغان امن میں مدد پر پاکستان کو مفت تجارتی معاہدے کی پیشکش

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے افغان جنگ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے پر مفت تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کی پیشکش کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سینیٹر گراہم نے کہاکہ اگر ہم پاکستان جائیں اور طالبان کو امن مذاکرات کی میز تک لانے پر مفت تجارتی معاہدہ پیش کریں تو افغان جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے؟

ریپبلکن سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن لنڈسے گراہم کو ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔

واشنگٹن کے سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور عمران ملاقات اور پاکستان کے لیے ایف ٹی اے کی پیشکش صرف اس وقت ممکن ہے جب واشنگٹن افغان جنگ میں معاہدے پر اسلام آباد کی کوششوں سے مطمئن ہوگا۔حال ہی میں امریکا اور افغان حکام نے پاکستان کی قطر اور متحدہ عرب امارات میں امریکا طالبان امن مذاکرات منعقد کرنے میں مدد کو سراہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close