دنیا

داعش کا مقامی کمانڈر عماد یاسین گرفتار

لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، اطلاعات کے مطابق کارروائی فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ میں کی گئی، جہاں بدھ اور جمعرات کی شب دو مسلح گروہوں میں تصادم ہوگیا تھا

شدید جھڑپوں کے باعث فلسطینی پناہ گزین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے، کارروائی کے دوران داعش کا مقامی کمانڈر عماد یاسین گرفتار کرلیا گیا، عماد یاسین نے دوہزار چار میں جندالشام نامی گروہ تشکیل دیا تھا۔

لبنانی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عماد یاسین ایک خطرناک دہشت گرد تھا، جو لبنان کی عدلیہ اور حکومت کو مطلوب تھا، عماد یاسین مختلف ناموں منجملہ ابوہشام، ابوبکر ، ابوطارق ، ابواسحاق اور عماد عقل جیسے ناموں سے سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔

لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں جو شام کی سرحد کے قریب واقع ہیں گذشتہ دو برسوں کے دوران لبنانی فوج اور داعش و النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close