Featuredدنیا

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں، فواد چوہدری

دبئی: تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت سے بات چیت موخر کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اخبار کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کی کوشش موخر کردی ہے، موجودہ بھارتی قیادت کی طرف سے کسی بڑے فیصلے کی توقع نہیں ہے، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے بات چیت کیلئے مناسب وقت نہیں ہے، بھارتی الیکشن کے بعد مودی کی حکومت ہو یا راہول گاندھی کی، بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر بڑی پالیسی اتفاق رائے سے بنائی جارہی ہے، حکومت اور فوجی ایک پیچ پر ہیں، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں اور خوش ہونے کی وجہ سے ہی ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں پالیسی تبدیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام سے نہ صرف امریکہ کو بلکہ پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا، عمران خان کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close