دنیا

ایران کا 1300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے 1300 کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے ھویزہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔وزیر دفاع کے مطابق ھویزہ کروز میزائل کو فائر کرنے کی تیاری میں بہت کم وقت درکار ہوتا ہے اور یہ میزائل نچلی سطح پر بھی رہتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close