Featuredدنیا

امریکا کے بعد روس کا بھی عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے رد عمل میں روس بھی آئی این ایف سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے۔ مذاکرات اس وقت تک ملتوی کیے جا رہے ہیں، جب تک امریکی حکومت با معنی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہوتی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو اور وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ہمراہ ٹیلی وڑن پر اپنے خطاب میں یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک ملتوی کیے جا رہے ہیں، جب تک امریکی حکومت با معنی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہوتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close