دنیا

قندوز میں طالبان کا فوجی بیس پر حملہ، 26 اہلکار ہلاک

کابل: افغان صوبے قندوز میں طالبان کے فوجی بیس پر حملے میں 45 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ بغلان اور سمنگان میں بھی طالبان نے فورسز پر حملے کیے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان نے صوبہ قندوز میں قائم فوجی بیس پر حملہ کر کے 26 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 45 ہلاکتوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھاری اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے اور تین پوسٹوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ صوبائی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان کے حملے میں 3 مقامی پولیس اہلکاروں سمیت 23 فوجی ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سےان کا کہنا تھا کہ ’حملے میں 12 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تاہم نئی فوجی کمک کے بعد افغان طالبان نے پسپائی اختیار کی‘۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ طالبان نے قندوز حملے میں 45 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا اور 3 چیک پوائنٹ کو تباہ کر دیا۔ اس سے قبل طالبان نے شمالی صوبے بغلان اور سمنگان میں افغان پولیس اور ملیشیا پر حملہ کر کے خاتون سمیت 21 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں طالبان جنگجوؤں نے افغان پولیس چوکی پر حملہ کر کے 11 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ اس حوالے سے صوبائی کونسل کے سربراہ صفدر محسنی نے بتایا کہ ’بغلانی مرکزی ضلع میں طالبان نے مقامی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور ان کے درمیان 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close