دنیا

شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر روسی صدر سے ملاقات کروں گا، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جلد ہی روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ روسی صدر سے بات چیت میں شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے موضوع پر بات ہو گی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ اسی ماہ اکیس فروری کو صدر پوٹن سے ملیں گے۔ ان کے بقول روسی صدر سے بات چیت میں شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے موضوع پر بات ہو گی۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک روسی وفد سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین سلامتی کے متعلق معاملات کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا تھا، جس کا مقصد شام میں کسی ممکنہ ٹکراؤ سے بچنا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close