دنیا

عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی، نئے میزائل تیار کئے جائیں گے، روس کا اعلان

ماسکو: تخفیف اسلحے کے آئی این ایف معاہدے سے دستبرداری کے بعد روس نئے میزائل بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ایک بیان میں کہاکہ اس اور اگلے برس ان میزائلوں کی ایسی قسمیں تیار کی جائیں گی، جنہیں زمین سے داغا جا سکے گا۔ ایسے میزائل روسی بحریہ استعمال کر رہی ہے۔ ان کے بقول ساتھ ہی اگلے دو برسوں کے دوران طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھنے والے میزائل بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم روس پہلے ہی آئی این ایف سے مکمل طور پر دستبردار ہو گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close