More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

ہم صرف دعوؤں تک محدود، داعش کی باقیات تیزی سے پھیل رہیں، عراقی رکن پارلیمنٹ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بغداد: عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیٹی کے رکن جاسم جبارہ نے کہا ہے کہ داعش کی سرکوبی نہیں کی جاسکی اور نہ ہی ہمیں اس جنگ میں کوئی خاص کامیابی مل سکی ہے، داعش کی باقیات عراق میں پھیل رہی ہیں، ان کے خلاف بروقت فوجی کارروائی ناگزیر ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیٹی کے رکن جاسم جبارہ نے داعش کے خلاف اب تک کی کی گئی کارروائیاں پر اظہا ر مایوسی کیا اورکہاکہ ابھی تک ہم نے صرف دعوے ہی کیے ہیں مگر داعش کی سرکوبی نہیں کی جاسکی اورنہ ہی ہمیں اس جنگ میں کوئی خاص کامیابی مل سکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ داعش کی باقیات عراق میں پھیل رہی ہیں،اگریہی صورتحال جاری رہی تو جلد عوام کو ایک مرتبہ پھر یہ یرغمال بنالیں گے ،اس لیے ان کے خلاف بروقت فوجی کارروائی ناگزیر ہوگئی،انہوں نے کہاکہ داعش کیخلاف صلاح الدین گونری کے شمالی پہاڑی علاقے مکحول، کرکوک کے جنوب مغربی علاقے جبال حمرین، نینویٰ اور صلاحدین کے درمیان حویجہ کنعوص اور دیگر علاقوں میں بھی داعش آپریشن کرکے ان کا قلع قمع کیا جائے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close