دنیا

آئندہ چند ہفتوں میں شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا امکان ہے، جنرل جوزف

واشنگٹن: امریکہ نے آئندہ چند ہفتوں میں شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا امکان ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطی میں اوورسیز امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جوزف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام سے امریکی فوج کے آئندہ چند ہفتوں میں انخلاء کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار صورت حال پر ہے انہوں نے کہا کہ فوجی انخلاء کے حوالے سے ہم بالکل درست سمت جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو منتقل کرنا سازو سامان منتقل کرنے کے مقابلے میں آسان ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم پہلے وہاں سے وہ سازوسامان نکال رہے ہیں جو کہ ہمیں شامل میں اب درکار نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close