More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

سعودیہ مسئلہ فلسطین کے کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں، فلسطینی تحریک فتح

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطینی تحریک فتح کے سیکرٹری جنرل جبریل الرجوب نے قضیہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں،سعودی عرب خفیہ اور اعلانیہ ہر اعتبار سے فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت کرتا ہے۔فلسطینی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امید ہے سعودی ولی عہد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کی پالیسی کو پوری عرب دنیا کی تزویراتی حکمت عملی میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت کے پاس اس بات کی معلومات ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں امریکی حکام پر واضح کیا تھا کہ ان کا مْلک ایسا کوئی امن معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس میں فلسطینیوں کے دیرینہ اور اصولی مطالبات تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے