دنیا

عراق:بغداد میں دو بم دھماکے،17افراد ہلاک

بغداد:عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 17افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق پہلا دھماکا بارودی جیکٹ میں ملبوس ایک نوجوان خودکش حملہ آور نے دار الحکومت کے مشرقی علاقے بغداد الجدیدہ کے مصروف کاروباری علاقے میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

اس دھماکے کے مختصر وقت کے بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے خود کو جنوبی بغداد میں واقع حی البیاع میں دھماکے سے اڑا دیا، اس واقعے میں 9افراد ہلاک اور 26زخمی ہو گئے۔

داعش نے دونوں حملوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب عراقی فوج شمالی شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرنے کے لیے بڑے حملے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close