دنیا

دنیا کے موثر ترین افراد کی نئی فہرست آگئی

دنیا کی پچاس موثر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کردی ہے،سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھیان افراد میں شامل ہیں

نئی فہرست میں مختلف شعبوں بالخصوص اخبارات کے ایڈیٹرز، صحافیوں، معیشت سے وابستہ شخصیات، تاجروں اور سیاست دانوں کو شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 100 عالمی موثر شخصیات کی ایک فہرست مرتب کی گئی تھی، جن میں چھان پھٹک کے بعد 50 شخصیات کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے۔یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد بے چینی کے دور سے گزرنے والی برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں، دونوں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کو بھی فہرس میں جگہ ملی ہے ۔

مشرق سے چینی صدر کو اس فہرست میں شامل کیا گیا جبکہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بیالیس ویں نمبر پر ہیں۔

فہرست میں گیارہ خواتین میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن کو بھی اپنے ملک کو سیاسی اور اقتصادی استحکام سے ہمکنار کرنے پر پچاس موثر ترین شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close