More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

ایران میں پاسداران انقلاب کی گاڑی پر خودکش حملہ، 20 اہلکار جاں بحق

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

تہران: ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خودکش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا، خود کش حملے میں 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 زخمی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 5 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ایران کے اس علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم خودکش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ برس دسمبر میں چاہ بہار میں خودکش دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ماہ ستمبر میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے