دنیا

ایران، جیش العدل نے سپاہ پاسداران انقلاب پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

تہران: ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہو گئی اور 20 زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں جیش العدل سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پانچ اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ایران کے اس علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔تاہم خودکش حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی گروپ نے قبول کی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ گذشہ برس دسمبر میں چابہار میں خودکش بم دھماکے میں دو پولیس افسروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ماہ ستمبر میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد مارے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close