دنیا

نا معلوم ڈرون کی موجودگی پر انتظامیہ نے دبئی ائیر پورٹ بند کر دیا

بدھ کی صبح دبئی ائیر پورٹ پر نا معلوم ڈرون کی موجودگی پر انتظامیہ نے آدھے گھنٹے کے لیے ائیر پورٹ کو بند کردیا جس کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔دبئی ائیر پورٹ کے ترجمان نے کہا کہ نا معلوم ڈرون کی موجودگی سے دبئی ائیر پورٹ کی حدود صبح 8بجے سے 8بجکر 35منٹ تک بند رہی تاکہ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ فضائی حدود کو کلیئر قرار دے کر فلائٹ آپریشن کو 9بجکر 7منٹ پر مکمل طور پر بحال کر دیا گیا تھا تاہم فضائی آپریشن معمول پرآنے کے لیے ایک گھنٹے لگ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close