دنیا

قاہرہ میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، 3 پولیس اہلکار جاں بحق، 6 افراد زخمی

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو مسجد الازہر کے عقب میں دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کے نتیجے میں 3 پولیس اہل کار جاں بحق اور 2 اہل کاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے پولیس کا دستہ 37 سالہ دہشت گرد الحسن عبداللہ کا تعاقب کر رہا تھا مگر پکڑے جانے سے قبل اس نے خود کو دھماکا سے اڑا دیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔مصری جنرل پراسیکیوٹر نے دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مذکورہ خود کش بم بار مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے اور ماضی میں وہ الجیزہ کی ایک مسجد کے نزدیک دھماکے کی کوشش کرچکا ہے۔ وہ معزول صدر محمد مرسی کا حامی تھا اور الاخوان تنظیم کے ارکان کے مختلف ایونٹس میں شریک بھی ہو چکا ہے۔ملزم الجیزہ اور الدب الاحمر کے درمیان واقع علاقے میں رہتا تھا۔ وہ کئی ہفتوں سے سیناء کا سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا مگر ناکام رہا۔ سکیورٹی فورسز مذکورہ دہشت گرد کے گھرانے تک پہنچ گئی ہیں اور آئندہ گھنٹوں کے دوران اس کے اہل خانہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ ہو گی۔

ادھر جامعہ الازہر اور مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر شوقی کے مطابق شدت پسند اور دہشت گرد مختلف طریقوں سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور مصریوں کے دلوں میں خوف ہراس پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں مگر اللہ تعالی ان کو رسوا کر دے گا۔مصر کی وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید نے ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close