دنیا

بشارالاسد پر ان کی والدہ کے جنازے کے دوران حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر بشارالاسد پر ان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت کم از کم 4 افراد مارے گئے تاہم بشارالاسد محفوظ رہے ۔ روسی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر بشار الاسد کی والدہ انیسہ مخلوف کا ان کے آبائی شہر الاذقیہ کے القرادحہ قصبے میں جنازے کا جلوس جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ فاصلے پر راکٹ گرے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم بشارالاسد اس حملے میں محفوظ رہے۔ سوشل میڈیا پرآنے والے بیانات میں بتایا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد کی والدہ کے جنازے کے جلوس کو ’احرارالشام‘ نامی عسکری گروپ نے نشانہ بنایا تاہم اس کارروائی میں صدر اسد محفوظ رہے البتہ ایک فوجی اہلکار سمیت کم سے کم 4 افراد مارے گئے۔
روسی خبر رساں اداروں کے مطابق”احرار الشام“ نے انیسہ مخلوف کے جنازے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے ”گراڈ“ میزائلوں کے ذریعے بشارالاسد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔بشارالاسد کی حمایت میں سرگرم سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ القرادحہ کے مقام پر گرنے والے راکٹوں سے 4 افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں فداءالخطیب، ایک لڑکی رنا خیر بک، ایک مقامی شخص احمد اسماعیل اور صدر کے حفاظتی عملے میں شامل ایک اہلکار شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close