دنیا

اسپین کے کیفے میں سلنڈر دھماکہ،77افرادزخمی

مطابق اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے میں واقع کیفے میں عوام کھانے پینے میں مصروف تھے کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے۔

ولیز مالاگا کے مقامی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد کیفے میں موجود تھی جو مقامی تہوار میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیفے کے باورچی نے آگ لگنے کے بارے میں عوام کو متنبہ کردیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد کیفےسے نکل گئی

سلینڈر دھماکے میں زیادہ تر افراد دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close