دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، فوجیوں سمیت 5 افراد ہلاک

بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے ضلع بٹگام میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10بجکر 5منٹ پر ضلع بٹگام کے گاؤں گریند کلان میں واقع میدان میں جا گرا جس سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور پانچوں افراد کی لاشوں جائے وقوع سے اٹھا لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت کفایت حسین کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی علاقے کا رہائشی ہے جبکہ بقیہ چار افراد کا تعلق ممکنہ طور پر فوج سے ہے۔

نئی دہلی میں موجود بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ہے اور طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ رپورٹ سامنے آئی تھیں کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھی ایک طیارہ گر گیا ہے تاہم بعدازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ طیارہ نہیں بلکہ ایک ہیلی کاپٹر تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ یہ خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئی تھیں جب پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور دو پائلٹس کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close