دنیا

شمالی کوریا نئے میزائل تجربے میں مصروف ہوسکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے این پی آر کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نئے میزائل تجربے یا پھر خلاء میں راکٹ روانہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سیٹلائٹس کی مدد سے نگرانی کرنے والی ڈیجیٹل گلوب نامی کمپنی کی طرف سے شمالی کوریا کے دارلحکومت پیانگ یانگ کے قریب صنوم ڈونگ کے مقام کی تصاویر سے ایسے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔

ان مقامات پر بائیس فروری کے روز کافی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری ملاقات فروری کے اختتام میں ہوئی تھی۔ یہ ملاقات کسی حتمی نتائج تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تاہم یہ پیش رفت اس ملاقات سے پہلے کی ہے اور اس بارے میں اطلاع گزشتہ روز دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close