دنیا

مسعود اظہر کو ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دینے کی امریکی کوششیں

واشنگٹن: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ’’عالمی دہشت گرد‘‘قرار دینے کی کوششوں پر امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھیل کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یو این ایس سی میں یہ قرار داد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ماضی میں ان کوششوں کو روک دینے والے چین کا کہنا ہے کہ معاملے کا ذمہ دارانہ حل‘ صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ’لو کانگ‘ نے سوال کے جواب میں عالمی برادری کو اس قسم کے مسائل اجاگر کرنے کیساتھ مسئلہ کشمیر کی جانب بھی توجہ دینے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے کسی دہشت گرد کی حیثیت پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کمیٹی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر عمل کیا جبکہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہی بحث میں حصہ لیا۔چینی عہدیدار نے کہا کہ ’صرف بات چیت کے ذریعے ہی ہم مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکال سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close