دنیا

سمندری طوفان میتھیو کیرولائنا سے ٹکراگیا

امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا میں سمندری طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور ساتھ ہی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

سمندری طوفان کے باعث لاکھوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،محکمہ موسمیات نے آج طوفان کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سمندری طوفان میتھیو ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا تھا جس کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا کی دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں تھیں، فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیوطوفان نے شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں900سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close