دنیا

’ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں برسوں بعد خوشی

الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات ختم کرنے کے برطانوی پولیس کے فیصلے کے بعد جب کوریج کے لیے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ پہنچا اور وہاں اس سے پہلے کہ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل یا مصطفیٰ عزیز آبادی کو تلاش کرتا ہمارے سامنے مٹھائی کا تھال رکھ دیا گیا اور آواز آئی کہ’یہ لیں مٹھائی کھائیں۔’

اس سے پہلے کہ فیس بک لائیو کا آغاز کرتے ہمیں اردگرد کے ماحول پر نظر ڈالنے کا کچھ وقت ملا، ایک طرف ٹیلی فون کی گھنٹی بجتی رہی جس میں زیادہ تر فون کراچی سے مبارکباد کے فون آ رہے تھے تو دوسری طرف ان خواتین اور بچوں پر نظر پڑتی رہی جو سکاٹ لینڈ یارڈ کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ آ رہے تھے۔ ان میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوی اور بچے بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوی نے منی لانڈرنگ کیس میں آنے والے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آج یہاں مبارکباد دینے آئی ہیں لیکن ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات پر انھوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ’آج فتح کا دن کا ہے کوئی اور بات نہیںکروں گی۔’

ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ سےفیس بک لائیو میںمنی لانڈرنگ کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے فیصلے کی اہمیت اور کراچی کی سیاست پر اس کے اثرات پر گفتگو کی اور کمنٹس کے جوابات بھی دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close