دنیا

امریکا میں روسی خاتون ماریہ بوتینا کو انتہائی تشویشناک الزام میں سخت سزا سنا دی گئی

واشنگٹن: امریکا میں روسی خاتون ماریہ بوتینا کو جاسوسی کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکی عدالت نے روسی اسلحہ ساز ادارے کے لیے کام کرنے والی ماریہ بوتینا کو امریکا کے اعلیٰ سیاسی شخصیات سے تعلقات استوار کرکے اہم راز کی حصول کی کوشش کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: روسی مفادات کیلئے خاتون خفیہ ایجنٹ نے امریکیوں کو اپنی سب سے قیمتی چیز پیش کردی

ماریہ بوتینا 9 ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اس عرصے کو بھی ان کی سزا میں شامل کرلیا جائے گا، سزا مکمل کرنے کے بعد روسی خاتون کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ ماریہ امریکا میں تعلیم کی غرض سے مقیم تھیں اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے معاملات میں اثرانداز ہونے کے لیے امریکی سیاست دانوں سے اپنے تعلقات استعمال کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close