دنیا

کیمرون میں ٹرین حادثہ

اس حادثے میں بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب ملک کے دو سب سے بڑے شہروں يانڈے اور ڈولا کے درمیان چلنے والی ٹرین پٹری سے اتر گئي۔

اطلاعات کے مطابق یہ ٹرین مسافروں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔

معمول کے 600 مسافروں کے بجائے ٹرین میں 1300 مسافر سوار تھے۔

وزیر ٹرانسپورٹ ایڈگارڈ الین میبے کے مطابق اس حادثے میں تقریبا 300 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں، بعض کے ہاتھ یا پاؤں کٹ گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے دس ڈبے پلٹ گئے اور ان کے نیچے کئی لوگ دب گئے۔

شدید بارش اور مٹی کے تودے کے سبب دونوں شہروں کے درمیان جگہ جگہ سڑک مسدود تھی۔ اس لیے لوگ بڑی تعداد میں بسوں کے بجائے ٹرین سے سفر کر رہے تھے۔

غیر معمولی بھیڑ کے سبب ٹرین میں اضافی آٹھ ڈبے لگائے گئے تھے۔

حکومت کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ بسوں کا راستہ بدل کر دوسرے راستے سے لے جانے کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close