دنیا

میکسیکو کی جیل میں جھڑپ، باون قیدی ہلاک

میکسیکوکی جیل میں متحارب قیدی گروہوں میں جھڑپوں کے نتیجےمیں باون قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق میکسیکو کےصنعتی شہرمونتےرئی کی جیل میں منشیات اسمگلنگ کےمتحارب گروہوں میں رات گئے جھگڑاشروع ہوا جو تیس سےچالیس منٹ تک جاری رہا۔

تصادم کےدوران قیدیوں نےاسٹوریج روم کوآگ لگادی، جس کی وجہ سے متعدد قیدی زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حکام کاکہناہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

میکسیکن حکام نےخدشہ ظاہرکیاہے کہ ہلاک شدگان میں جیل کے گارڈزبھی ہوسکتے ہیں۔

جیل میں جھڑپوں کی اطلاع ملنے پر قیدیوں کے لواحقین جیل کےباہر جمع ہوگئے۔ کچھ مظاہرین نے جیل پر دھاوابولنےکی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے آںسوگیس اورلاٹھی چارج کےاستعمال سےصورتحال پرقابو پالیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close