دنیا

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر 4 جون کو ہوگی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا لہٰذا ان ممالک میں عیدالفطر 4 جون بروز منگل منائی جائے گی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ ملک کے چند مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی پوپلزئی نے کل پشاور میں عیدالفطر کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالفطر منگل کو ہونے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ عراق میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا میں عیدالفطر بدھ کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں ہوگا، جس میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close