دنیا

میری توجہ ٹرمپ پر نہیں مسائل پرہے

ہلیری کلنٹن نےانتخابی مہم کےدوران طیارے میں سوارصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ ٹرمپ میرےبارے میں کیا کہتے ہیں کیوں کہ میری تمام تر توجہ امریکی عوام کے مسائل پر مرکوزہے۔

امریکی شہر پٹسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے امریکیوں سے متحد ہونے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کے امریکی عوام کو ایسے صدر کی ضرورت ہے جو ان کی پروا کرے،ان کی بات سنے اور میں ان کی صدر بننا چاہتی ہوں۔

ہلیری کلنٹن اس وقت امریکی سروے کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں لیکن گزشتہ چند دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فرق کو کم کر کے تقریباً چار فیصد پرلانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار سے جب ٹرمپ کےبارے میں سوال کیا گیا توان کا کہناتھاکہ میں یہ سب امریکی عوام پر چھوڑتی ہوں کے وہ میری اور ٹرمپ کی پیش کش میں سے کس کا انتخاب کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close