More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان بن گئے، ایران پر فوجی حملے کا حکم دینے کے بعد یوٹرن لے لیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نیویارک سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر فوجی حملے کے اپنے ابتدائی حکم پر عمران خان کی طرح یو ٹرن لیتے ہوئے فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ  صدر ٹرمپ نے امریکی مسلح افواج کو ایران کو منہ توڑ جوان دینے کے اپنے ابتدائی حکم کو واپس لے لیا ہے۔ جس میں ایران کے ریڈار اور میزائل بیٹریزکو نشانہ بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی افواج نے اپنے صدر کے حکم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں، جنگی طیارے فضا میں طبل جنگ بجا رہے تھے اور جنگی بحری بیڑے نے پوزیشن سنبھال لی تھیں کہ صدر نے حکم واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب کے ایرانی ڈرون نے امریکی بحری بیڑے کی ویڈیو بنالی

نیویارک ٹائمز مزید رقم طراز ہے کہ ایک اہم سیکیورٹی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ فوجی کارروائی کا حکم واپس لینے کے مراسلے میں کوئی وجہ تحریر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق کچھ آگاہ کیا گیا ہے۔

ڈرون مار گرانے کو ایران کی ’بہت بڑی غلطی‘ قرار دیکر فوجی کارروائی کا فوری حکم دینے کے سخت موقف کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں قدرے نرم لہجہ اختیار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈرون غیر مسلح اور بغیر پائلٹ کا تھا جسے ایران نے غلطی سے مار گرایا۔

واضح رہے کہ ایران نے مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا تھا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون آر کیو 4 گلوبل ہاک ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close