دنیا

برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل اور ناکارہ قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر کم ڈارک کی ای میلز لیک ہوگئیں۔ کم ڈارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل، ناکارہ اور غیر محفوظ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں، جس میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اور منقسم قرار دیا۔

ای میل میں کہا گیا کہ امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران وہاں کی چکا چوند سے متاثر ہوئے۔ برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیر مربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بےعزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی۔ کم ڈارک نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد جب تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے، تو برطانیہ اور امریکہ کے درمیان آب و ہوا میں تبدیلی، میڈیا کی آزادی اور سزائے موت پر اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں ذاتی طور پر ٹرمپ کو پیغامات کے تبادلے کے لائق ہی نہیں سمجھتا، آیت اللہ خامنہ ای

برطانوی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر کا تہران پر حملے کو 10 منٹ پہلے یہ کہہ کر روک دینا کہ صرف 150 افراد مارے جائیں گے۔ سمجھ سے بالاتر ہے اور وہ کبھی بھی اس کے حق میں نہیں تھے۔

امریکی صدر بیرونی جھگڑوں میں شامل نہ ہونے کی اپنی انتخابی مہم کے وعدے کے خلاف نہیں جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی پالیسی کا مستقبل قریب میں کبھی بھی مربوط ہونے کا امکان نہیں، کیونکہ یہ بہت ہی منقسم انتظامیہ ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق لیک ہونے والی ای میلز ایک شرارت ہے تاہم انہوں نے ایسی ای میلز کی سچائی کو بھی مسترد نہیں کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ابھی تک لیک ہونے والی ای میلز پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close