دنیا

سلامتی کونسل کا اجلاس مودی کی سفارتی ناکامی قرار

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن نےمسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کےاجلاس کومودی کی سفارتی ناکامی قراردیدیا

بھارتی کانگریس ابھیشیک سنگھوی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کو بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دیا۔

ابھیشیک سنگھوی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہونا بھارتی حکومت کی سفارتی اور اسٹریٹجک ناکامی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق بیان پر ترجمان کانگریس نے کہا کہ جوہری معاملہ بہت حساس نوعیت کا ہے، اس پر مبہم بات نہیں کی جا سکتی لہذا اس حوالے سے مودی سرکار واضح پالیسی بیان جاری کرے۔

بھارت کے یوم آزادی پر مرکزی تقریب میں بھی اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close