More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سوڈان میں معاہدے کے باوجود عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر کردی گئی ہے۔

خرطوم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبوری فوجی کونسل کے ترجمان شمس الدین کباشی نے کہا ہے کہ کونسل کی تحلیل اڑتالیس گھنٹے کے لیے موخر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسل کی تحلیل کی درخواست فریڈم اینڈ چینج الائنس نے کی ہے جو تاحال مشترکہ عبوری کونسل کے لیے اپنے ارکان کا انتخاب نہیں کرسکی ہے۔سترہ اگست کو سوڈان کی فوجی کونسل اور فریڈ اینڈ چینج ایلائنس نے ایک آئینی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت سوڈان کی عبوری کونسل تحلیل اور ساڑھے تین سال کے لیے اقتدار حمکران کونسل کو سپرد کیا جانا تھا۔توقع کی جارہی ہے کہ بیس اگست کو سوڈان کے نئے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ناموں کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button