دنیا

چین اور کینیڈا میں کشیدگی برقرار

چین نے کینیڈا کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

چینی دفتر کے خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس بیان پر کہ اٹاوا بیجنگ کے سامنے نہیں جھکے گا اپنے ردعمل میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو سنگین مشکلات کاسامنا ہے اور اس صورتحال کا ذمہ دار کینیڈا ہے۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی کمپنی ہواوے کی فنانشل ڈائکریٹر کو جنھیں گذشتہ سال دسمبر میں امریکا کے کہنے پر کینیڈا کی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا چھوڑ دے۔ گذشتہ برس دسمبر میں کینیڈا کے شہر وینکور میں پولیس نے چینی کمپنی ہواوے کی فنانشل ڈائریکٹر منگ وانژو کو امریکا کے کہنے پر گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد سے چین اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد چین نے بھی اپنے یہاں دو کینیڈین شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پاکستان دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے لیکن بھارت نے کچھ نہیں کیا، امریکی صدر

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close