دنیا

یورپ کی جانب سے ٹرمپ کے تجارت دشمن اقدامات کا جواب

یورپی یونین امریکی صدر کے تجارت دشمن اقدامات اور اس ملک کی بڑی کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے ایک منصوبے کاجائزہ لے رہی ہے۔

پولیٹیکو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی حکام نے یورپی کمیشن کے نام ایک سو تہتر صفحات پر مشتمل خط روانہ کر کے اس کمیشن کے سربراہ اورزلا فن درلاین سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ کے مستقبل کے لئے ” یورپین فیوچر فنڈ ” کی تشکیل کے لئے یورپی کمپنیوں میں مالکیت حصص کے قالب میں سوارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے۔

آئی ٹی کمپنیوں اور چین کے مقابلے میں یورپ کے لئے رقابت کا امکان

اس منصوبے کا مقصد امریکہ کی موجودہ حکومت کے تجارت دشمن اقدامات کا مقابلہ کرنا اور امریکہ کی گوگل، ایپل، آمازون، مائکروسافٹ اور فیس بک جیسی بڑی آئی ٹی کمپنیوں اور چین کے مقابلے میں یورپ کے لئے رقابت کا امکان فراہم کرنا ہے۔

امریکی مصنوعات پر بھی یکطرفہ ٹیکس عائد کرے

پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق یورپی حکام، ٹرمپ کی تجارتی جنگ میں یورپی یونین کے ایگزیکٹیو ادارے اور یورپی کمیشن کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے خواہاں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ بریسلز کو چاہئے کہ وہ امریکی مصنوعات پر بھی یکطرفہ ٹیکس عائد کرے۔

المونیئم اور اسٹیل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی عائد

امریکہ نے یورپ سے المونیئم اور اسٹیل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے- یورپی یونین نے اس سے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کے تجارت دشمن اقدامات پر جوابی اقدامات کرے گا۔

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق کیس میں کمیشن بنانے کی استدعا مسترد

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close