دنیا

صدر اوباما کی وائٹ ہاؤس میں آخری ہیلووین

ہیلووین پر وائٹ ہاؤس بھی سج دھج گیا۔ صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے بچوں کے ساتھ ہیلووین کا تہوار منایا

دنیا بھر میں ہیلووین کے رنگا رنگ تہوار منعقد کیے گئے۔ امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے بھی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ہیلووین پارٹی کی میزبانی کی۔ یہ اس جوڑے کا وائٹ ہاؤس میں آخری تہوار ہے

اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں تمام سابق صدور کے ماسک پہنے ہوئے افراد نے بھی شرکت کی۔ ان صدور نے لوگوں سے ملاقات کی اور ہیلووین پارٹی سے لطف اندوز ہوئے

وائٹ ہاؤس میں سجی اس دعوت میں فوجی خاندانوں اور اسکول کے بچے امریکی صدر کے مہمان بنے

صدر اوباما اور خاتون اول نے بچوں میں ٹافیاں اور تحائف تقسیم کیے۔ منفرد روپ دھارے بچے وائٹ ہاؤس میں دعوت اڑا کر خوش نظر آئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close