دنیا

میکسیکو کے ایک نائٹ کلب میں پیٹرول بم حملے

میکسیکو میں حملہ آوروں نے ایک نائٹ کلب پر حملہ کرکے آگ لگادی جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 28 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 10 زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والے پیٹرول بم حملے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 28 ہو گئی۔

میکسیکو کے جنوبی علاقے میں واقع نائٹ کلب کابالو بلانکو پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا اور بار کے اندر پٹرول بم پھینک کر آگ لگادی، حملہ آوروں نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 28 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 10 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورنائٹ کلب کو نذرآتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ 8 سال بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ 2011ء میں ایک کیسینو پر حملے میں 52 افراد مارے گئے تھے۔

شروع نریندر مودی نے کیا ہے ، ختم ہم کریں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close