دنیا

یورپین نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر رپورٹ طلب کرلی

برسلز: مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیربحث آئے گا

یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر رپورٹ طلب کرلی، جس پر بحث کی جائے گی
خارجہ امور کمیٹی کے نئے سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل ہے، یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کا اجلاس 2ستمبر کو ہوگا۔
اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر بھی اجلاس کےدوران موجود ہوں گے۔
کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز یورپ تک پہنچا شروع ہوگئی ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
رواں ماہ 16 اگست کو مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں مبقوضہ کشمیر کی خصوصیت حیثیث کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے تمام ممبران سے بات کی، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر جی فائیو ممالک کو اعتماد میں لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close