دنیا

ٹرمپ کو ہلیری پر ’برتری‘، امیدواروں کی مہم میں تیزی

نیشنل پول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹ جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن پر ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل ہے۔

اے بی سی پول میں ٹرمپ کو 46 فیصد اور ہیلری کو 45 پوائنٹس ملے ہیں۔

آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل دونوں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ دونوں امیدواروں نے بدھ کو اہم انتخابی ریاستوں فلوریڈا، پنسلوینیا اور وسکونسن کے دورے کیے۔

تاہم ورلڈ نیوز امریکہ کی میزبان کیٹی کے کا کہنا ہے کہ اس وقت کیے جانے والے پول صحیح نہیں ہیں اور اس وقت جیتنے کے زیادہ امکانات ہلیری کلنٹن کے ہیں۔

تاہم جانب بی بی سی کی جانب سے کیے گئے ایک تازہ پول میں ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایف بی آئی نے غیر متوقع طور پر 2001 میں سابق صدر بل کلنٹن کی کی جانے والی تفتیش کے 129 دستاویزات جاری کر دیے ہیں، جن کا ہلیری کلنٹن کی مقبولیت پر منقی اثر متوقع ہے۔

بل کلنٹن نے 2001 میں ڈیموکریٹ جماعت کو عطیہ دینے والے شخص مارک رچ کو صدارتی معافی دی تھی

فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دی گئی درخواست پر عام کیے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تحقیق 2005 میں بند کر دی گئی تھی۔

ہیلری کلنٹن کی ٹیم نے ان دستاویزات کو ایسے وقت منظر عام پر لانے پر سوالات اٹھائے ہیں جب انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

ہیلری کلنٹن کی مہم نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کلنٹن کی انتخابی مہم نے ان کی ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی میڈیا کے مطابق جیمز کومی نے برملا روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور مبینہ ای میل ہیکنگ کا الزام لگایا ہے۔

گیلپ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 67 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ صدر بننے کے لیے ٹرمپ کی شخصیت نہیں ہے اور ان میں قیادت کرنے کی قابلیت نہیں ہے۔

اگرچہ یہ رائے کسی بھی صدارتی امیدوار کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن ہیلری کلنٹن کے بارے میں رائے کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔

سروے کے مطابق 47 فیصد امریکیوں کے خیال میں صدر بننے کے لیے ہیلری کی شخصیت نہیں ہے اور ان میں قیادت کرنے کی قابلیت نہیں ہے جبکہ 51 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ صدر بننے کی اہل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close