دنیا

یمن کے ساتھ کیے گئے تمام عہد پورے کیے

واشنگٹن :شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن سے کیے تمام وعدے پورے کیے

شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نےاپنے ٹویٹر اکانٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے حوالے سے کیا اپنا ہرعہد پورا کیا ہے

ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یمن کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا اور یمن کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں، سعودی عرب نے یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔

ہم اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں تعمیرو ترقی اور بحالی کا کام جاری رکھیں گے تاکہ پڑوسی ملک یمن کے عوام کی تمام ضروریات پوری کی جاسکیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close